جنوبی افریقہ کرکٹ نے ہارون لورگاٹ کے معاہدے میں توسیع کر دی

جنوبی افریقہ کرکٹ نے ہارون لورگاٹ کے معاہدے میں توسیع کر دی

  

جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ) کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کے معاہدے میں جولائی 2019ء تک توسیع کر دی۔ سی ایس اے نے 2013ء میں ہارون لورگاٹ کی بطور سی ای او تین برس کیلئے خدمات حاصل کی تھیں۔ سی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ نے اپنے اجلاس میں لورگاٹ کے معاہدے میں تجدید کا فیصلہ کیا اور اب وہ جولائی 2019ء تک اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں گے، لورگاٹ نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -