سوئس اوپن ٹینس،اعصام الحق مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

سوئس اوپن ٹینس،اعصام الحق مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

  

جنیوا ( نیٹ نیوز) پاکستان کے سٹار پلیئر اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ اعصام اور اولیور مراچ نے سیمی فائنل میں اسپینش جوڑی کو شکست دی۔ سوئس اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے آسٹرین جوڑی دار اولیور مراچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارسیل گرانولرز اور مارک لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 4-6 اور 10-6 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل میں اعصام کا مقابلہ ڈینس ایسٹومن اور بیوری سے ہو گا اعصام الحق نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ جس طرح اب تک کھیل پیش کیا ہے اسی طرح فائنل میں بھی عمدہ کھیل سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -