کونونییا۔ لوّ پاکستان باسکٹ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کل ہوگا

کونونییا۔ لوّ پاکستان باسکٹ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کل ہوگا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان بائبل سوسائٹی جشن آزادی کے حوالہ سے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور پیس ایمبیسیڈر سوسائٹی کے ساتھ مل کر کونونییا۔ لوّ پاکستان باسکٹ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کل کیتھیڈرل سکول نمبر 2 چرچ روڈ پرانی انار کلی میں کررہی ہے۔ جو 9 اگست تک جاری رہے گا۔ اس باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ میں لاہور، سیالکوٹ، میاں چنوں، شیخوپورہ، فیصل آباد اور سرگودھا سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ کیمپ کے دوران ، اسلام آباد ، واہ کینٹ، ٹیکسلا، اور پشارو کے میچز کے لئے کونونینالوّ پاکستان باسکٹ بال ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -