ایشز سیریز،انگلینڈ نے مارک فوٹٹ اور لیام پلنکٹ کو طلب کرلیا

ایشز سیریز،انگلینڈ نے مارک فوٹٹ اور لیام پلنکٹ کو طلب کرلیا

  

ناٹنگھم ( نیٹ نیوز) انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کیلئے مارک فوٹٹ اور لیام پلنکٹ کو 14 رکنی ٹیم میں طلب کر لیا، مارک ووڈ کی بھی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ووڈ فٹنس مسائل کے باعث تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوئے تھے اور ان کی جگہ سٹیون فن کو موقع دیا گیا تھا، فن نے جاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا۔ فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کا ان فٹ ہونا انگلینڈ کیلئے بڑا نقصان ہے اور ان کی جگہ کو پر کرنے کیلئے انگلینڈ نے مارک فوٹٹ اور لیام پلنکٹ کو کینگروز کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ اوپننگ بلے باز ایڈم لتھ بھی اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے اور توقع ہے کہ وہ کک کے ساتھ اوپننگ کو جاری رکھیں گے۔

۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان ایلسٹرکک، معین علی، جوناتھن بیئرسٹو، این بیل، سٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، سٹیون فن، مارک فوٹٹ، ایڈم لتھ، لیام پلنکٹ، عدیل راشد، جوروٹ، بین سٹوکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -