بھارت،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا اے ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہو گا

بھارت،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا اے ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز ...

  

جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ) بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا اے ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہو گا۔ سیریز کے ابتدائی میچ میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی اے ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ سیریز کا دوسرا میچ 7 اگست کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں 9 اگست کو بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، چوتھا میچ 10 اگست کو آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا، پانچویں میچ میں 11 اگست کو بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چھٹے اور آخری میچ میں 12 اگست کو بھارت اے اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -