جان ازنر نے اٹلانٹا اوپن کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جان ازنر نے اٹلانٹا اوپن کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

  

اٹلانٹا ( نیٹ نیوز) جان ازنر، مارکوس بغدیش، جائلز مولر اور ڈینس کوڈلا نے اے ٹی پی اٹلانٹا اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلانٹا میں جاری مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈڈ امریکا کے جان ازنر نے لتھواینا کے رچرڈز بیرانکس کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں سائپرس کے مارکوس بغدیش نے سیکنڈ سیڈڈ کینیڈا کے ویسک پوسپزل کو 6-4 اور 7-6 سے ہرایا۔ لکسمبرگ کے جائلز مولر نے جاپان کے گو سوڈا کو 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں امریکا کے ڈینس کوڈلا نے اسرائیل کے دودی سیلا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -