کول پاور پلانٹ کا افتتاح قابل تحسین ہے ،اکمل خان باری

کول پاور پلانٹ کا افتتاح قابل تحسین ہے ،اکمل خان باری

  

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ کول پاور پلانٹ کا افتتاح قابل تحسین ہے ۔لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔وزیر علیٰ پنجاب کی قیادت میں پنجاب ایک روشن صوبہ بنے گا۔عمران خان کو پنجاب کی ترقی سے سبق سیکھناچاہیے اور کے پی کے کی عوام ریلیف دیناچاہیے ۔انہوں نے مزیدکہا ساہیوال کی عوام کے لئے کول پاور پلانٹس کا افتتاح خوشی کی نوید ہے اس سے علاقہ میں توانائی کی ضرورت پوری ہوگی اس پروجیکٹس سے 1320میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی پنجاب حکومت کا شاندار کارنامہ ہے۔

آئندہ چند سالوں تک پنجاب اپنی ضرورت کی بجلی خود پیدا کرنے صلاحیت کے قابل ہوجائیگا۔چین توانائی کے شعبے میں پاکستان کی ہرطرح سے مدد کررہا ہے پاکستان اور چین سچے دوست ہیں ۔انہوں نے مزید کہا دھرنہ لیڈروں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اب ایسے لیڈروں کو وقت گزر گیا ہے پاکستان کا مستقبل روشن ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت تمام ملکی بحرانوں کو حل کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے آئندہ چند سالوں میں ملک سے تمام مسائل حل ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -