ہالی ووڈ فلم ’بلیک ماس‘ کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ہالی ووڈ فلم ’بلیک ماس‘ کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
 ہالی ووڈ فلم ’بلیک ماس‘ کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

  

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ایکشن اور ڈراما سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’بلیک ماس‘ کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ،فلم میں ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ اور بینڈکٹ کمبر بیچ اداکاری کے جوہر دکھائینگے۔ ہر فلم میں ایک منفرد کردار اپنانے میں مشہور ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ اب بدمعاشی اور دادا گیری کرتے دکھیں گے۔ جانی ڈیپ اور بینڈکٹ کمبر بیچ کی نئی فلم بلیک ماس 80کی دھائی کے بدنام زمانہ مجرم وہائٹی بلگر کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں بلگر کے ایف بی آئی کے مخبر سے انڈر ورلڈ کا ڈان بننے اور ایف بی آئی کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں شامل ہونے تک کے تمام اتار چڑھاؤ کو پیش کیا گیا ہے۔ بلیک ماس رواں سال 18ستمبر کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جانی ڈپ کا کہنا ہے کہ فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں بہت اہم کردار ادا کررہا ہوں اب تک جتنے بھی کردار ادا کئے ہیں ان میں یہ سب سے زیادہ اچھا اور جاندار کردار ہے۔

مزید :

کلچر -