ایم ڈی پی ٹی وی کامزاحیہ اداکار فرید خان کے انتقال پرتعزیت کا اظہار

ایم ڈی پی ٹی وی کامزاحیہ اداکار فرید خان کے انتقال پرتعزیت کا اظہار

  

لاہور( کلچرل رپورٹر)پی ٹی وی کے ایم ڈی محمد مالک‘ پی ٹی وی لاہور کے جنرل منیجر ذوالفقار احمد‘ پروگرام منیجر بشارت احمد خان اور معروف مزاحیہ اداکار فرید خان کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ناظرین فرید خان کو ان کی مزاحیہ اداکاری کے باعث لمبے عرصے تک یاد رکھیں گے۔ انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے ۔

مزید :

کلچر -