رواں مالی سال ، جولائی کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 33 فیصد کمی

رواں مالی سال ، جولائی کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 33 فیصد کمی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے مہینے کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 33 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ اے ایچ ایل کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق جولائی 2015ء کے دوران 2.19ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے باعث تعمیراتی سرگرمیوں میں ہونے والی کمی اور جنوبی افریقہ کی جانب سے سیمنٹ کی درآمد پرڈمپنگ ڈیوٹی کا نفاذ سیمنٹ کی فروخت میں کمی کے اسباب میں شامل ہیں۔ جولائی کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں گزشتہ ماہ کے نسبت 36فیصد کمی ہونے سے اسکی فروخت 1.74ملین ٹن تک کم ہوگئی جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اسکی برآمدات 4لاکھ 99ہزار ٹن تک کم ہوگئیں۔

مزید :

کامرس -