بینکاری لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال پر تاجر تقسیم

بینکاری لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال پر تاجر تقسیم

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)بینکاری لین دین پرود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تاجر برادری نے ہڑتال کا اعلان تھا جبکہ تاجروں کے بعض دھڑوں نے ہڑتال کو مسترد کرتے ہوئے5 اگست کو ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر ایم کیو ایم اور سنی تحریک نے ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔ آل پاکستان انجمن تاجران نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال اورتجارتی مراکز بند رکھنے کی اپیل۔جبکہ تنظیم کے دوسرے دھڑے نے ا ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اس کو حکومتی سازش قراردیا ہے۔ جس کے باعث پورے ملک میں تاجردوحصوں میں تقسیم ہوچکے ہیں۔کچھ نے ہڑتال کی اور کچھ 5 اگست کو ہڑتال کریں گے۔ کراچی میں جوڑیا بازار، بولٹن ، لیاقت آباد اور حیدری جیسی بڑی مارکیٹیں بند رہیں ۔ اولڈ سٹی ایریا، طارق روڈ اور دیگر مارکیٹوں کے تاجر 5 اگست کو ہڑتال کریں گے۔ لاہوراورپشاورمیں بیشتر مارکیٹیں بند رہیں ۔ ملتان میں تاجروں نے یکم اور پانچ اگست دونوں دن ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تاجروں اور چیمبر آف کامرس کے درمیان ہڑتال پر اختلاف ہے۔ تاجر جبکہ صنعت کار 5 اگست کو ہڑتال پر جائیں گے۔

مزید :

کامرس -