پا لک کی کاشت کیلئے زرخیز میرا زمین مو زوں ہے، ماہرین زراعت

پا لک کی کاشت کیلئے زرخیز میرا زمین مو زوں ہے، ماہرین زراعت

  

سلانوالی(اے پی پی) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ دیسی پالک عا م کا شت کیلئے منظور شد ہ قسم ہے جس کے پتے مو ٹے چوڑے نر م اور رسیلے ہو تے ہیں اس کی پیداوار صلاحیت 35ٹن فی ہیکٹر ہے یہ قسم بیمار یو ں کے خلاف قوت مدافعت بھی رکھتی ہے صوبہ پنجاب کے آبپاش علااقوں میں جو لا ئی ا گست میں کا شت کی ہوئی فصل 7کٹا ئیاں دینے کے سا تھ ز یا د ہ پیداوار دیتی ہے ا س کی کا شت کیلئے 15تا 20کلوگرا م بیج فی ایکڑ کے حساب سے بذر یعہ ڈر ل کا شت کریں اور بوائی سے قبل ٹاپسن ا یم یا امیڈا کلو پر ڈ 2ملی گرا م فی کلوگرا م بیج کو لگا کر کا شت کریں۔ پالک کیلئے زرخیز میرازمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو موزوں ہے کا شت سے قبل زمین کو ہمو ار کرنے کیلئے گو بر کی گلی سڑ ی کھاد12تا15ٹن فی ایکڑ کے حساب سے ڈا ل کر 2دفعہ ہل اور سہا گا چلا کر زمین میں ملا د یں اور کھیت کو پانی لگا د یں وتر آنے پر 2دفعہ ہل اور سہاگا چلا کر دبا دیں تا کہ جڑی بوٹیوں کے بیج اگ آئیں اور گوبر کی کھاد مز ید گل سڑ جا ئے پالک کی کا شت کیلئے کھیت کا ہمو ار ہو نا بہت ضرور ی ہے کیونکہ پٹر یو ں پر پانی چڑھ جا نے کی صورت میں یا بیج تک مناسب پانی نہ پہنچنے کی صورت میں ا گاؤ متاثر ہو گا کھیت کو 10/10مرلہ کی کیار وں میں تقسیم کر لیں اور 75سینٹی میٹر کے فاصلہ پر پٹریا ں بنا لیں ان پٹر یو ں کے دونو ں کنا روں پر لکڑ ی سے 2تا 3سینٹی میٹر گہری لکیریں اس طرح کھینچیں کے باہر کا کنا رہ کھڑا ر ہے تا کہ پانی بیج تک نہ پہنچ سکے ا ن لکیروں میں بیج کیر ہ کر یں بیج بو نے کے بعد پٹر ی کے در میا ن سے ہا تھ کی مد د سے مٹی لے کر بیج کو اچھے طریقے سے ڈھانپ دیں ا گر کھیت میں چو نٹیوں کے گھر نظر آئیں تو فور ی طور پر کپیکس پا ؤ ڈر کا چھڑ کا ؤ کریں کا شت کا ر پالک کی بوائی کے وقت نا ئٹرو جن 23کلوگرا م فاسفور س 27کلو گرا م3بو ر ی سنگل سپر فاسفیٹ جمع 1بور ی یوریا فی ایکڑاستعما ل کریں 2کٹائیوں کے بعد ایک بو ر ی یو ر یا 23کلوگرا م نائٹرو جن فی ایکڑ ڈا لنے سے بعد وا لی کٹائیاں جلد تیار ہو جاتی ہے۔

مزید :

کامرس -