مقامی طور پر تیار ٹرکوں بسوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

مقامی طور پر تیار ٹرکوں بسوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

  

راچی(اکنامک رپورٹر)مقامی طور پر تیار کئے گئے ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے دوران اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں مقامی طو رپر تیار کئے جانے والے ٹرکوں کی فروخت میں 778یونٹس جبکہ بسوں کی فروخت میں 747یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 2027ٹرک جبکہ 2326بسیں فروخت کی گئیں جبکہ اس سے پچھلے مالی سال کے دوران ٹرکوں کی فروخت کا حجم 1249یونٹس اور بسوں کی فروخت 1579یونٹس رہی تھی۔

مزید :

کامرس -