پی ٹی آئی ڈی سیٹ کی آڑ میں بلیک میل نہیں ہو گی،حامد سرور

پی ٹی آئی ڈی سیٹ کی آڑ میں بلیک میل نہیں ہو گی،حامد سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ڈی سیٹ کی آڑمیں بلیک میل نہیں ہوگی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جوبھی ہو،جعلی حکمرانوں کواین اوسی نہیں دے سکتے دھاندلی کے سلسلہ میں آراوز کا مجرمانہ کرداربے نقاب ہونے کے باوجودابھی تک ان کیخلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی گئی آراوزکیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیاجائے دھاندلی حکمرانوں کی ضرورت اورفطرت ہے ،یہ انتخابی اصلاحات کیلئے مخلص نہیں ہیں۔اپنے ایک بیان میں حامدسرورنے مزید کہا کہ حکمران اپنی نااہلی اورناکامی چھپانے کیلئے مسلسل دھرنے کارونارورہے ہیں دھرناایک چوک تک محدود تھا ۔انہوں نے کہا کہ دھرنا کے نتیجہ میں حکمرانوں کی موومنٹ بند ہوئی نہ انہیں کسی نے کام کرنے سے روکا توپھروہ کس طرح معاشی ناکامی کاڈانڈے دھرنے سے ملارہے ہیں ۔ حکمرانوں کی ترجیحات شروع دن سے غلط ہیں ،وہ عوام کوبنیادی ضروریات فراہم کرنے کی بجائے میٹروبس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں


۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے نزدیک عوام کے ہرمرض کی دوامیٹروبس ہے چاروں صوبوں کے عوام نااہل اورناسمجھ حکمرانوں سے بری طرح اکتائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی ارکان کوڈی سیٹ کیا گیا تواس صورت میں جعلی حکومت کی شامت آجائے گی ابھی تک حکمرانوں نے پی ٹی آئی کی سیاسی طاقت کادرست اندازہ نہیں لگایا ورنہ انہیں ہمارے ارکان پارلیمنٹ کوڈی سیٹ کرنے کاخیال تک نہ آتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جعلی حکومت اورموروثی جمہوریت کیخلاف مزاحمتی جدوجہد جاری رہے گی ۔