مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 17کشمیریوں کو شہیدکیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 17کشمیریوں کو شہیدکیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں ایک بچے سمیت 17بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں 1خاتون بیوہ اور4بچے یتیم ہو گئے۔فوجیوں نے تین کشمیریوں کو زیر حراست لاپتہ کیا.بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 227افرادزخمی ہوئے جبکہ حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت440شہریوں کو گرفتارکیا گیا ۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 5 رہائشی مکانات تباہ کیے جبکہ 11خواتین کی بے حرمتی کی۔

مزید :

عالمی منظر -