تاجروں نے موجودہ حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا،الطاف شاہد

تاجروں نے موجودہ حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ ٹریڈرزنے نااہل حکومت کیخلاف طبل جنگ بجادیا۔تجارت پرشب خون مارنے کے نتیجہ میں صنعت کاپہیہ بھی جام ہوجائے گا ٹریڈرز کے عدم اعتماد کے بعدکوئی حکومت زیادہ دیرتک اپناوجودبرقرارنہیں رکھ سکتی نوازحکومت اپنے عاقبت نااندیشانہ فیصلے واپس لے ورنہ ٹریڈرز برادری کی بددلی اوربے چینی سے معیشت کابیڑاغرق ہوجائے گاآراوبرانڈحکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ،حکمران اپنے ہاتھوں کابویاکاٹ رہے ہیں باشعورعوام نے دھاندلی زدہ حکومت کا ڈنڈا بردار ایجنڈا مستردکردیا ہمارے قائدپرویز مشرف کیخلاف درج مقدمات میں کوئی صداقت نہیں،انہیں ملک دشمن قوتوں کے دباؤپر سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے۔


پرویز مشرف ملک بچانے کیلئے وطن واپس آئے مگرانہیں اپناقومی کرداراداکرنے سے روکاجارہا ہے۔خاندانی طورپرمسلم لیگ سے وابستہ سیاستدانوں کو متحدہ مسلم لیگ کے قیام جبکہ سنجیدہ اپوزیشن کاخلاپرکرنے کیلئے بڑے پن کامظاہرہ کرناہوگاوہ ایک اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی حالیہ رپورٹ کے بعد سیاسی اوراخلاقی طورپرنوازحکومت کی پوزیشن مزیدکمزورہوگئی رپورٹ کے باوجود حکومت پرعوام کے اعتمادکی بحالی کادوردورتک کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران بھارت کی طرف سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کاجواب دینے کی بجائے میڈیا میں اپنادفاع کررہے ہیں۔