یوکرائنی عدالت کی روس نوازوں کو خودمختاری دینے کی اجازت

یوکرائنی عدالت کی روس نوازوں کو خودمختاری دینے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف(کے پی آئی)یوکرائن کی اعلیٰ ترین عدالت نے ملکی پارلیمان کو اجازت دے دی ہے کہ وہ ملک کے مشرقی حصوں میں روس نواز باغیوں کو محدود خودمختاری دے دے۔مغربی طاقتوں کی جانب سے یوکرائنی حکومت سے کہا گیاکہ وہ ملک کے مشرقی علاقوں میں خونریزی کے خاتمے کے لیے ملکی دستور میں ترمیم کرتے ہوئے روس نواز باغیوں کو علاقائی خودمختاری دے۔
خیال رہے کہ رواں برس فروری میں ماسکو، کییف اور روس نوازوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں اس علاقائی خودمختاری کی بات کی گئی تھی۔ قبل ازیں پارلیمان نے آئینی عدالت سے اس سلسلے میں فیصلے کی قرارداد منظور کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -