آئی ایس او کی سالانہ ممبران ورکشاپ کا آغاز 4اگست کو ہو گا

آئی ایس او کی سالانہ ممبران ورکشاپ کا آغاز 4اگست کو ہو گا

  

لا ہور (خبرنگار) آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز علی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کی سالانہ ممبران ورکشاپ کا آغاز دو روزبعد 4اگست سے بھمبروٹ میں ہوگا اور دس روز تک سلسلہ جاری رہے گا جس میں ملک بھر سیکڑوں ممبران شریک ہونگے تنظیم کے مرکزی نائب صدر کاکہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی کامیابی و سعادت مندی کا دارو مدار اس قوم کے نوجوانوں کی فکر سطح پر منحصر ہے آئی ایس او نوجوانوں کی فکری سطح بلند کرکے اسلامی نقلاب کی راہیں ہموار کرنے میں کوشاں ہے اسی ہدف کے تحت آئی ایس او امسال بھی ممبران ورکشاپ منعقد کرے گی ورکشاپ سے علماء کرام ماہرین تعلیم اسکالرز اور سینئرز مختلف موضوعات پر گفتگو کریں گے

سرفراز علی نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصران مہدی ورکشاپ آئی ایس او کے ممبران کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرے گی اس ورکشاپ میں کالجز یونیورسٹیز کے طلبہ کی نظریاتی،فکری، تنظیمی تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی ان کی مضبوطی کا باعث بنے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -