جاپان نے بحری جہاز کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے عملے کے ایک رکن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا

جاپان نے بحری جہاز کے حادثے میں لاپتہ ہونے والے عملے کے ایک رکن کی تلاش کیلئے ...

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان نے بحری جہاز حادثے میں لاپتہ ہونے والے عملے کے ایک رکن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی حکام نے گزشتہ روز بحری جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد عملے کے ایک لاپتہ رکن کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک مال بردار بحری جہاز متعدد ہیوی میشنوں سمیت گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں لیکر جاپان کے شہر ٹوملا کو مائی جا رہاتھا کہ اچانک بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور جہاز میں سوار 73مسافروں اور عملے کے 23ارکان کو بحفاظت جہاز سے اتار لیا گیا

تا ہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے جس کی تلاش کیلئے حکام نے آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ جاپانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ابھی تک آگ کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوسکا ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -