قبلہ اول صرف مسلمانوں کا ہے، یہودی بیت المقدس سے نکل جائیں،الشیخ اسماعیل نواہضہ

قبلہ اول صرف مسلمانوں کا ہے، یہودی بیت المقدس سے نکل جائیں،الشیخ اسماعیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواہضہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ صرف اسلامی اوقاف کی وقف املاک ہیں جن پریہودیوں یا کسی بھی دوسرے مذہب کا کوئی حق نہیں ہے، یہودی بیت المقدس سمیت پورے فلسطین سے نکل جائیں۔ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ نواہضہ نے کہا کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ دو سرخ لکیریں ہیں جنہیں پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی کسی بھی قیمت پرقبلہ اول اور بیت المقدس سے دستبردار نہیں ہونگے۔ یہودیوں کا قبلہ اول اور بیت المقدس کے ایک ذرے پربھی کوئی حق نہیں ہے وہ فلسطین سے نکل جائیں، انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس مسلمانوں کی عزت، عظمت رفتہ اور ایمان کا جزو ہے اور بے وقوف لوگ اس کا ادراک نہیں رکھتے۔فلسطینی عالم دین نے شہریوں پرزور دیا کہ وہ قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط ترکرنے کی کوشش کریں تاکہ یہودیوں کو مقدس مقام کیخلاف اپنی چیرہ دستیوں اور سازشوں کو کامیاب بنانے کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے قبلہ اول کے دفاع کیلئے اپنا آپ وقف کرنیوالے فلسطینی شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بیت المقدس کے شہری دفاع قبلہ اول کی فرنٹ لائن پرہیں۔الشیخ نواہضہ نے عالم اسلام میں جاری فسادات اور خون خرابے پر گہری دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلمانوں کا مشترکہ دشمن عالم اسلام کے طبقات کو ایک دوسرے سے ٹکرا کرتباہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو فرقہ واریت سے بالا تر ہوکر صرف اسلام کی خدمت کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت ایک لعنت ہے اور مسلمانوں کو اس لعنت میں نہیں پڑنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کا دفاع صرف فلسطینیوں کی نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کی ذمہ داری ہے۔عالم اسلام کو قبلہ اول کے دفاع اور بیت المقدس کو پنجہ یہود سے آزاد کرانے کیلئے ملکر کوششیں کرنا ہونگی۔

مزید :

عالمی منظر -