فلسطینی بچے کی شہادت کیخلاف فضاء سوگوار، عوام صہیونی ریاست کیخلاف سیخ پا

فلسطینی بچے کی شہادت کیخلاف فضاء سوگوار، عوام صہیونی ریاست کیخلاف سیخ پا

  

نابلس (این این آئی)یہودی دہشت گردوں کے ہاتھوں زندہ شہید کئے گئے ڈیڑھ سالہ فلسطینی بچے کو نابلس شہر کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جنازے کے جلوس میں شریک فلسطینی شہریوں نے اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی اور معصوم بچے کے وحشیانہ قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا۔اطلاعات کے مطابق شہید فلسطینی بچے کو جمعہ کی شام جنوب مشرقی نابلس میں دوما قصبے کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ یہودیوں کے حملے میں زندہ جلائے گئے بچے کے والدین اور ایک بھائی ہسپتالوں میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔یہودی دہشت گردوں کی وحشیانہ و غیر انسانی کارروائی کے بعد پورا فلسطین غم سے نڈھال ہے اور صہیونی ریاست کیخلاف سخت غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -