ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں عطائیوں اور تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن

ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں عطائیوں اور تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں،عطائیوں اور تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن تفصیلات کے مطابق ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ علا مہ اقبال ٹاؤن انتظامیہ نے شوکت خانم روڈ اور سی ون جو ہر ٹا ؤن سے تجاوزات کو ختم کروایا اور3ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے شاہدرہ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا شا لیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے جی ٹی روڈ،شیر شاہ روڈ اور بھوگیوال روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا نشتر ٹا ؤن انتظامیہ نے کماہاں روڈسے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے ایل او ایس نالہ، مین بلیو وارڈ گلشن راوی اور کلیار روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن انتظامیہ نے جوڑے پل،چونگی دوگیج اورکینال روڈ پر فالو اپ آپریشن کیا۔ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ڈی او (ما نیٹرنگ اینڈ انکوائیری) نے سمن آباد موڑ پر واقع سیف دواخانہ پر چھا پہ مار کر غیر قانونی طور پر چھپے ہوئے اشتہارات اور ادویات کے سیمپل حا صل کر لیے اور ان کو مزید ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا جبکہ مذکورہ دواخانہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے771مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر66 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ68,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،34افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر53افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے19افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -