یوٹیلیتی سٹور عام مارکیٹ سے مہنگے ،صارفین نے منہ موڑ لیا

یوٹیلیتی سٹور عام مارکیٹ سے مہنگے ،صارفین نے منہ موڑ لیا

  

لاہور ( اسد اقبال )حکو مت کی جانب سے عوام کو عام مارکیٹ کی نسبت ارزاں نرخو ں پر اشیائے خو ردونو ش کی فراہمی کے لئے صو بائی دارالحکو مت سمیت ملک بھر میں قائم کر دہ یو ٹیلیٹی سٹور غریب و سفید پوش شہریو ں کی دستر س سے باہر ہو گئے ہیں جہاں پر فروخت ہو نے والی بیشتر اشیائے خور دو نوش کی قیمتیں اوپن مارکیٹ کے تنا سب سے زائد ہیں جس کے پیش نظر صو بائی دارالحکومت کے یو ٹیلیٹی سٹور ز گاہکو ں سے خالی نظر آنے لگے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر یو ٹیلیٹی سٹورز مقررہ وقت سے قبل ہی بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ صارفین کو ریلیف نہ ملنا ہے جس کے باعث شہریو ں نے یو ٹیلیٹی سٹوروں سے منہ موڑ لیا ہے ۔وا ضع رہے کہ یو ٹیلیٹی سٹوروں پر یو ٹیلیٹی گھی ، آئیل اور چینی ہی ایسی آئیٹمزہیں جو عام مارکیٹ کی نسبت سستی ہیں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اشیاء کی قیمتیں عام مارکیٹ کے تناسب سے یکساں ہیں جبکہ یو ٹیلیٹی سٹوروں پر دال چنا ،دال ماش ، دال مو نگ دھلی ہوئی ،چنے سفید ، بیسن عام مارکیٹ کی نسبت مہنگے فروخت کیے جارہے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی بارواضح کمی کے باوجو د یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی جانب سے اجنا س کی قیمتو ں میں عا م مارکیٹ کی نسبت کمی نہ ہو نے پر شہر یو ں نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔صارفین کا کہنا تھا کہ حکو مت کو چاہیے کہ یو ٹیلیٹی سٹوروں پر سپلائی کی جانے والی اشیائے خو ردو نوش کی کو الٹی پر خصو صی فو کس رکھے کیو نکہ بعض اوقات اجناس غیر معیاری اور آٹا بھی خراب ملتاہے ۔اور یو ٹیلیٹی سٹوروں پر اشیاء کی قیمتو ں کو مزید کم کرے تاکہ غریب مہنگائی کے اس دور میں زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے اور اگر حکو مت نے یو ٹیلیٹی سٹور کارپور یشن پر توجہ نہیں دینی تو عوامی پیسے کا ضیاع ہونے سے بچانے کے لیے ان کو بند کر دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -