بارش سے موسم خوشگوار،شہریوں نے تفریح گاہوں کا ر خ کر لیا

بارش سے موسم خوشگوار،شہریوں نے تفریح گاہوں کا ر خ کر لیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) ہفتے کے روز موسم کے خوشگوار ہونے اور سارا دن وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش سے شہریوں نے خوب فائدہ اٹھایا اور انہوں نے تفریح گاہوں کا رخ کر لیا جبکہ گھروں میں خواتین نے خصوصی پکوان جن میں پکوڑے اور سموسے وغیرہ شامل ہیں ان کا اہتمام بھی کیا ۔خواتین کا کہنا تھا کہ ویکنڈ کے موقع پر بارش نے مزا دوبالا کردیا اس لئے ہم نے اپنے بچوں کے ساتھ تفریح گاہوں کا رخ کیا اور اپنے شوہروں کے لئے خصوصی پکوانوں کا اہتمام بھی کیا ان خواتین کا کہنا تھا کہ خوشگوار موسم کسی بھی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -