ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف میدان میں ،مسجد چوک میں پر امن احتجاج

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف میدان میں ،مسجد چوک میں پر ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے میں اسٹیٹ ایجنٹس کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ،ڈی ایچ اے کی ڈیلر برادری نے حکومت کی طرف سے لگائے گئے بینکنگ ٹرانزیکشن ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ڈیفنس مسجد چوک میں پُر امن احتجاجی جلوس نکالاجس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی ۔ اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کرنل اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو بینکنگ ٹرانزیکشن ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا ہے اس ظالمانہ ٹیکس کو نا منظور کرتے ہوئے مسترد کرتے ہیں ۔ ڈی ایچ اے کی ڈیلر برادری حاجی زاہد، چودھری مقرب وڑائچ، طلعت احمد میاں، مسعود اختر عباسی ،میجر رفیق حسرت ، ڈاکٹر خالد چودھری،شیخ احتشام،،نواز غنی، یحیےٰ خان،سہیل بابر،زبیر اسلم شیخ، اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہم تمام ڈیلر برادری اس ٹیکس کو نا منظور کرتے ہوئے مسترد کرتے ہیں حکومت رئیل اسٹیٹ کو تباہی سے بچائے اور اس فیصلے کو واپس لے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -