ختم نبوت اسلا م کا بنیادی عقیدہ ،شریعت محمدی کی اسا س ہے،قار ی نذیر احمد

ختم نبوت اسلا م کا بنیادی عقیدہ ،شریعت محمدی کی اسا س ہے،قار ی نذیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے عہدیداران اور رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جامع مسجد امن جی ٹی روڈ باغبانپورہ لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بزرگ رہنما مولانا قاری نذیر احمد کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ،پیررضوان نفیس،مولانا عبدالشکورحقانی،قاری ظہورالحق،مولانا خالد محمود،مولانا سعیدوقار،مولانا عبدالنعیم ،مولانا خالد عابد،مولانا عبیدالرحمن معاویہ،پیر زبیرجمیل اورمولانا عبداللہ شاہ سمیت کئی علماء کرام نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے دین اسلام اللہ کا آخری دین ہے اور یہی دین مدار نجات ہے قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے۷ستمبر کا دن عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے یوم فتح مبین ہے،یہ دن عاشقان رسول ﷺ ،ختم نبوت کے پروانوں کے لیے عظیم الشان کامرانی اور تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے تجدید عہد کا دن ہے اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیاکہ دنیا بھر میں یوم ختم نبوت بھر پور جوش اور جذبے سے منایا جائے گا،اسی سلسلے میں 5ستمبربروزہفتہ بعد نماز مغرب تاریخی جامع مسجد آسٹریلیا ریلوے اسٹیشن لاہور میں 7ستمبر کے عظیم الشان فیصلے کی یا د میں اوراکابرین اورشہداء ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تاریخ ساز عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائے گی ،کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام،مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔