پنجاب کی برآمدات میں ہر سال 15فیصد اضافہ کیا جائے گا،عرفان دولتانہ

پنجاب کی برآمدات میں ہر سال 15فیصد اضافہ کیا جائے گا،عرفان دولتانہ

  

لاہور( پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ سال 2018تک پنجاب میں شرح ترقی میں 8فیصد تک اضافے کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور صوبے کی معیشت کا حجم بڑھایا جائے گا40لاکھ معیاری روز گار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے صوبے میں 20لاکھ نوجوانو ں کومارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون کی تربیت دی جائے گی پنجاب کی برآمدات میں ہر سال 15فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ 2018 تک پنجاب میں نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کا ہدف 17.5ارب ڈالر مقرر کیا گیاہے طے کردہ ترقیاتی حکمت عملی پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے گا اور مقررکردہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے دن رات ایک کر دیں گے پنجاب حکومت نے بروقت گروتھ سٹریٹجی مرتب کی ہے او ردوسرے صوبے بھی اس جانب قدم اٹھائیں گے تو وفاقی حکومت پوری سپورٹ کرے گی کیونکہ ہم وفاق کی مضبوطی اور قومی یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2018 وژن 2025سے مطابقت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے تعلیمی فنڈ کے ذریعے ایک لاکھ ایسے ذہین بچے اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہے ہیں جن کے والدین اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل نہیں رکھتے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -