بلاول زرداری بیرون ممالک کی بجائے اندرونی دورے کریں،سردار حًر بخاری

بلاول زرداری بیرون ممالک کی بجائے اندرونی دورے کریں،سردار حًر بخاری

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حًر بخاری نے کہا ہے کہ بی بی کی شہادت کے بعد قابض ہونے والے ٹولے کا آئی سی یو میں پڑی پارٹی سے دور رہنا ہی اس کیلئے سود مند ہے ،بلاو ل بھٹو نے اگرپارٹی کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تو انہیں بیرون ممالک دوروں سے زیادہ اندرون ملک دوروں پر توجہ دینا ہو گی گزشتہ روز وحدت روڈ پر واقع مرکزی سیکرٹریٹ میں جنوبی پنجاب سے ملاقات کیلئے آنیوالے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے سردار حُربخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن چھوڑ کر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر ے تو عوام اس کے ساتھ سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی شہید قیادت نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ہمیشہ غریب عوام اور پسے ہوئے طبقات کی بات کی لیکن آج پیپلز پارٹی کی نام نہادقیادت صرف اپنے مفادات کی بات کرتی ہے اور یہی پارٹی کی تنزلی کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو آگے بڑھ کردیکھیں انہیں کارکنوں سے پیار اور عزت ملے گی بلاول بھٹو اگر پیپلز پارٹی کو بھٹو شہید اور بی بی شہید کی پارٹی بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اس کیلئے پارٹی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کلین اپ کرنا ہوگا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -