پیپلز پارٹی ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے،علامہ یوسف اعوان

پیپلز پارٹی ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے،علامہ یوسف اعوان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے اور یہ کہتی ہے کہ کسی بھی مذہبی و سیاسی جماعت میں کالعدم تنظیمون سے تعلق رکھنے والے افراد نہیں ہونے چاہئے پیپلز پارٹی علماء ونگ کا اس بارے میں موقف بڑا واضح ہے ہم کسی بھی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شخص کو پی پی علماء ونگ میں برادشت نہیں کریں گے پیپلز پارٹی کی قیادت اور اس کے کارکنان نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اس لئے پیپلز پارٹی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے جس پر ہم اپنے بہادر جوانوں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -