حکومت کی ترجیحات صحت و تعلیم نہیں میٹرو بس ہے،عابد حسین صدیقی

حکومت کی ترجیحات صحت و تعلیم نہیں میٹرو بس ہے،عابد حسین صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات صحت و تعلیم نہیں بلکہ میٹروبس سروس ہے ۔ پنجاب میں میٹرو بس کے اخراجات دنیا بھر میں بننے والی میٹروبس سے کہیں زیادہ ہیں حکومت نے راولپنڈی جنگلہ بس کی فی کلومیٹر لاگت قریباً 2ارب روپے ظاہر کی ہے جبکہ احمدآباد بھارت میں یہ 24کروڑ روپے، بیجنگ چین میں 2013ء میں 48کروڑ روپے فی کلومیٹر کی لاگت سے بنائی گئی اور اربوں روپے کا گھپلا چھپانے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں جنگلہ بس کو 2014-15ء کے بجٹ میں چھپایا گیا ؂حالانکہ جو 44ارب روپے راولپنڈی اسلام آباد کے صرف 24کلومیٹر روٹ پر لگائے گئے ہیں ان سے 1000 بسیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چل سکتی تھیں، 15ارب روپے سے راولپنڈی کے تمام رش والے علاقوں میں انڈرپاس اور فلائی اوور تعمیر کیے جا سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن صرف سڑکوں کی تعمیر کو ہی اپنا فرض سمجھتی ہے ۔پنجاب میں عوام بھوک سے مررہے ہیں مگر کوئی سننے ولا نہیں ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -