وکٹوریہ آزارینکا فٹنس مسائل کے باعث واشنگٹن اوپن سے دستبردار
واشنگٹن ( نیٹ نیوز) بیلاروس کی سٹار پلیئر اور سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ہفتے شیڈول واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ آزارینکا کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز نے بتایا ہے کہ آزارینکا نے فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے اور ہم نے ان کی جگہ امریکن پلیئر کو شامل کر لیا ہے۔