گندم ،چاول کو محفوظ کرنیوالی ایلومینیم فاسفائیڈ گولیاں انسانی استعمال کیلئے خطرناک ہیں، احتیاط کی جائے، محکمہ زراعت پنجاب

گندم ،چاول کو محفوظ کرنیوالی ایلومینیم فاسفائیڈ گولیاں انسانی استعمال ...

  

راولپنڈی (این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ گندم اور چاول کو محفوظ کرنیوالی ایلومینیم فاسفائیڈ گولیاں کسی بھی دوسرے زہر کی طرح انسانی استعمال کیلئے خطر نا ک ہیں ا س لئے احتیاط بہت ضرور ی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایلو مینیم فاسفائیڈ گولیوں کی فروخت محکمہ زراعت پنجا ب کے منظور شد ہ ڈیلر ز کے علا و ہ ممنو ع ہے اس لئے رجسٹرڈڈیلرز ایلو مینیم فا سفا ئیڈ غیرمتعلقہ افراد کو ہر گز فروخت نہ کریں ا ن گو لیوں کی فروخت میں غیر رجسٹر د ڈیلر ز کا ملو ث ہو نا قا نو نی طور پر جر م ہے غیر رجسٹر د ڈیلر ز کا ا ن گو لیوں کو فروخت کر نے کیخلاف محکمہ زراعت پنجا ب حکام سخت کارروائی کریں ۔

مزید :

کامرس -