بھارت کی پھر سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
سیالکوٹ(اے این این ) بھارت کی ایک بار سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،چناب رینجزز کی جوابی کارروائی میں دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو علی الصبح بھارتی فووج نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بجوات سیکٹر کو ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ سے نشانہ بنایا۔بھارت کی جانب سے چھوٹے اور درمیانی درجے کے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے، وقفے وفقے سے بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولا باری کا سلسلہ جاری رہا تاہم بھارتی فوج کی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔چناب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔واضح رہے کہ رواں برس بھارت کی جانب سے 35 سے زائد بار کنٹرول لائن اور ورکنگ بانڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے جس میں متعدد پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب بھارت نے الزام لگایا ہے کہ فائرنگ میں پہل پاکستان کی جانب سے کی گئی ہے اور جموں سے ملحقہ اکھنور سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔