ملت پارک، ڈکیتی مزاحمت پر جنرل سٹور کا مالک قتل، ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا

ملت پارک، ڈکیتی مزاحمت پر جنرل سٹور کا مالک قتل، ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا
ملت پارک، ڈکیتی مزاحمت پر جنرل سٹور کا مالک قتل، ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا

  

لاہور(کرا ئم سیل ) ملت پارک کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر جنرل سٹور کا مالک قتل جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے اطلا ع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کر کے دشمنی کا مقدمہ درج کر لیا ،مقتول ایک بچی کا باپ تھا ۔بتایا گیا ہے کہ ملت پارک شریف کالونی کا رہائشی 40سالہ نجیب اللہ جنرل سٹورکی دکان کرتا تھا۔ گزشتہ روز اس نے اپنی دکان بند کی اور 80ہزار کی سیل جیب میں رکھی۔ اسی دوران سڑک پر 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکو آگئے اور اس کو لوٹنے لگے جس پر نجیب نے ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے اس کے پیٹ میں 5گولیاں لگیں اور وہ موقع پر دم توڑ گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل کر کے دشمنی کا مقدمہ درج کر لیا۔ مقتول کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ نجیب کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہ تھی ، یہ ڈکیتی کا وقوعہ ہے مگر پولیس نے زبردستی مقتول کی بیوی سے کاغذات پر دستخط کروا لیے اوردیرینہ دشمنی کا مقدمہ درج کر لیا ۔ اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت سمیت د یگر پہلو ؤں پر تفتیش جا ر ی ہے ۔

مزید :

علاقائی -