ترک صدر طیب اردوان کا مختصر دورہ پاکستان ،وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

ترک صدر طیب اردوان کا مختصر دورہ پاکستان ،وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

  

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم نوازشریف سے ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہفتہ کووزیراعظم نوازشریف سے ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران ترک صدر نے خطے میں امن کی کوششوں کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ ترک صدر نے سیلاب سے ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہاربھی کیا۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردگان مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچے، وزیراعظم نوازشریف نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی موجود تھے۔واضح رہے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد رجب طیب اردوان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -