ترک صدر کی میٹرو بس منصوبے کی تعریف ،کبھی کبھی شاگرد بھی استاد سے آگے نکل جاتے ہیں ، شہبازشریف

ترک صدر کی میٹرو بس منصوبے کی تعریف ،کبھی کبھی شاگرد بھی استاد سے آگے نکل ...

  

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی گفتگو ہوئی ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ترک صدر کو اسلام آباد۔ راولپنڈی میں ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والے پاکستان میٹروبس پراجیکٹ کی ویڈیو دکھائی،جس پر ترکی کے صدر نے پاکستان میٹرو بس منصوبے کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے لاہور میٹروبس پراجیکٹ کے لئے ترکی کے ڈیزائن کو خوبصورتی کے ساتھ آگے بڑھایاہے جس پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ کبھی کبھی شاگرد بھی استاد سے آگے نکل جاتے ہیں ۔ترکی کے صدر اس بات پر مسکراء دئیے۔ترکی کے صدر نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو ترکی کے دورے کے دعوت دی اور کہاکہ آپ سے ملے بہت دیر ہوگئی ہے ۔آپ ترکی آئیں اور میں لاہو رآتا ہوں ۔

مزید :

صفحہ اول -