حکومت ہوش کے ناخن لے تاجر وں کا خو ن نہ نچوڑے ،محمود الرشید
لاہور (نمائندہ خصوصی) اپو زیشن لیڈ رپنجا ب اسمبلی میا ں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والے تاجر وں کا خو ن نہ نچوڑیں (ن) لیگ نے پوری قوم کی طر ح تاجروں سے بھی دوستی کا نعرہ لگا کر انہیں دھو کا دیا ہے ،تحریک انصاف ود ہو لڈنگ ٹیکس کو "جگا ٹیکس" سمجھتی ہے اور اُس کے خلاف اسمبلی سمیت ہر فورم پر احتجا ج کر یں گے ۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں کے مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمو دالرشید نے کہا کہ ہم تاجر برادری کوکامیا ب ہڑتا ل پر مبا رکبا د پیش کر تے ہیں اور اُن سے یکجہتی کا اظہا رکر تے ہیں ،حکمران فوری طور پر تاجروں کے جائز مطالبہ کو تسلیم کرے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ واپس لیں ،ظلم اور ظالم کے خلاف ڈٹ جانا جہا د ہے۔