امریکی خصوصی نمائندے کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات ،خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکی خصوصی نمائندے کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات ،خطے کی سکیورٹی صورتحال ...

  

راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان ڈین فیلڈمین نے ملاقات کر کے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا جبکہ مریکی نمائندہ خصوصی نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اور خصوصی طور پر جنرل راحیل شریف کے کردار کی تعریف کی۔ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان ڈین فیلڈ مین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور استحکام پر بات چیت کی گئی، امریکی نمائندہ خصوصی نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ قیام امن کیلئے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ڈین فیلڈ مین نے افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے جنرل راحیل شریف کی کوششوں کو سراہا۔

مزید :

صفحہ اول -