آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر27سنگل اور 10 ڈویژن بنچز تشکیل

آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر27سنگل اور 10 ڈویژن بنچز ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر27سنگل اور 10 ڈویژن بنچز تشکیل دے دیئے۔ روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے 5ڈویژن اور 15سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویژن اور 3 سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 6 سنگل اور 2 ڈویژن بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے ایک ڈویژن اور 3 سنگل بنچز بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت بھی کریں گے۔عدالتی چھٹیوں کے باعث خصوصی بنچز تشکیل نہیں دئیے گئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -