مظفر آ باد،وادی لیپہ کے قریب مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، 7 زخمی افراد زخمی

مظفر آ باد،وادی لیپہ کے قریب مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ...

  

مظفر آ باد(آئی این پی) مظفر آباد میں وادی لیپہ کے قریب مسافر جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو عینی شاہدین کے مطابق ایک مسافر جیپ وادی لیپہ کے قریب گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 زخمی ہو گئے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاش اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر 2کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -