ویزے کے لئے ای کوڈ کی شرط،حج آرگنائزر مشکلات کا شکار

ویزے کے لئے ای کوڈ کی شرط،حج آرگنائزر مشکلات کا شکار

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم،حج آرگنائزر کے سر پر Eکوڈ کی تلوار لٹکا دی گئی وزارت مذہبی امور کے اچانک فیصلے سے حج آرگنائزر سخت مشکلات کا شکار ،بار کوڈ کی بجائے Eکوڈ کے ذریعے حجاج کرام کے ویزے لگانے کے فیصلے سے حج بحران کا خدشہ،ہوپ اور حج آرگنائزر نے وزارت مذہبی امور سے حجاج کرام کے لیے Eکوڈ اور موفعہ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ،15دن حج اپریشن شروع ہونے میں رہ گئے ہیں سب حج آرگنائزر حج ایگریمنٹ کے لیے سعودی عرب میں ہیں اور ابھی انہوں نے اپنے حجاج کرام کی ٹریننگ بھی کروانی ہے انجکشن کا انتظام کرنا ہے مختصر سے وقت میں Eکوڈ کا حصول ،پاسپوٹوں کی سکیننگ کیسے ممکن ہے وزارت مذہبی امور اس سال یہ شرائط ختم کرے اور سعودیہ سے حاصل ہونے والے با ر کوڈ کی بنیاد پر حج ویزے دیے جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -