کسی بھی سیا سی قوت کو اسمبلیوں سے باہر دھکیلنے کا شوق نہیں،مو لا نا امجد خان

کسی بھی سیا سی قوت کو اسمبلیوں سے باہر دھکیلنے کا شوق نہیں،مو لا نا امجد خان

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)جے یوآئی کو کسی بھی سیا سی قوت کو اسمبلیوں سے باہر دھکیلنے کا شوق نہیں ہے مسئلہ آئین کا ہے آئین میں جو جو بات واضح ہے وہ سب جا نتے ہیں ،پی پی کے راہنما سیدخورشید شاہ آئین کو جاننے کے باجود کیوں انجان بن رہے ہیں ،جے یو آئی نہ کسی کی ذاتی مخالف اور نہ ہی کسی کو پار لیمنٹ سے باہر نکالنا چاہتی ہے جے یو آئی کا ہمیشہ مطا لبہ آئین اور پار لیمنٹ کی با لا دستی کا رہا ہے اور آج بھی ہمارا مؤقف بہت واضح ہے یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان گذشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی جنگ نہیں ہے لیکن ہم آئین پر عمل در آمد چاہتے ہیں آئین جو کہتا ہے اس پر عمل ہونا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی آئینی حل کے لیئے آئینی ماہرین کی طرف سے کوئی بات سامنے آئی تو جے یو آئی کو اس موقع پر اپنا ردعمل دے گی مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ سید خورشید شاہ سیا سی رواداری کا مظاہرہ اس حد تک نہ کرے کہ وہ پی پی کے لیڈر کے بجائے پی ٹی آئی کے تر جمان نظر آئیں ایک اور سوال کے جواب میں مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ کوئی بھی غلط فیصلہ اور طلاق خوشی سے نہیں ہوتی ہمیشہ غصہ اور جذبات میں ہو تی ہے اگر پی ٹی آئی کے اراکین اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے تو اس میں ہمارا کیا قصور استعفے دیتے وقت سوچتے تو آج انھیں یہ دن نہ دیکھنا پڑھتا

مزید :

صفحہ آخر -