اچھرہ ،پانچ سالہ بچہ گندے نالے میں ڈوب کر جاں بحق

اچھرہ ،پانچ سالہ بچہ گندے نالے میں ڈوب کر جاں بحق

  

 لاہور(کرائم سیل)اچھرہ کے علاقہ میں گندے نالہ میں ڈوب کر 5سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا،پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔متوفی رضوان کے والد اور والدہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا شمع چوک کے قریب گندے نالہ کے کنارے کھیل رہاتھا کہ اس کا پاؤں پھسل گیا اوروہ نالہ میں گر گیا ۔اس کو بچانے کیلئے راہگیروں نے نالہ میں چھلانگ لگا دی لیکن گہرائی کی وجہ سے اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا جس پر ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی ،اس کے ماہر غوطہ خوروں نے بھی بچے کو ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن اس کا کچھ پتہ نہ چلا۔ بعد ازاں دو گھنٹے کے بعدرضوان عرف چاند کی نعش خود بخود نالہ کی سطح پر آ گئی جسے فوری طور پر سروسز ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی ۔بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔

بچہ ڈوب کر

مزید :

صفحہ آخر -