حکومت نئی افغان طالبان قیادت کو مشورہ میں رکھتے ہوئے اہمیت دے ،حافظ سعید

حکومت نئی افغان طالبان قیادت کو مشورہ میں رکھتے ہوئے اہمیت دے ،حافظ سعید

  

 لاہور( نمائندہ خصوصی ) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ انڈیانے آئندہ دنوں میں چناب میں پانی چھوڑا توجنوبی پنجاب ،جھنگ اور چنیوٹ کے علاقے سیلاب سے متاثرہوسکتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئے35لاکھ روپے مالیت کا مزید امدادی سامان روانہ کر دیاجس سے 13 سو خاندانوں کو ان کے بچوں کے کھلونوں سمیت ریلیف ملے گا۔ ہزاروں رضاکارسیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف و ریسکیوآپریشن میں مصروف ہیں۔ساڑھے پانچ ہزارسے زائدافرادکو ریسکیو کیا گیا۔ 62میڈیکل کیمپ لگائے گئے‘ اٹھاون ہزارسے زائد افرادمیں پکا پکایاکھاناتقسیم کیا گیا۔ ہزاروں خاندانوں میں ایک ماہ کاخشک راشن تقسیم کیا گیاہے۔35ایمبولینس گاڑیاں اور20موٹربوٹس مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی چوک سے جنوبی پنجاب اورسندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرفلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف،مولاناابوالہاشم، محمد یحییٰ مجاہد،مولانا ادریس فاروقی،علی عمران شاہین ، حافظ احسان الہیٰ وٹوو دیگربھی موجود تھے۔ حافظ محمد سعیدنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سکردو،چترال،لیہ،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،مظفر گڑھ،سکھر ،سندھ میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔چترال، سکردو اوردیگرعلاقوں میں 25ہزار8سو گیلن صاف پانی سیلاب متاثرین کو فراہم کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملا عمر مسلسل بیماری کے نتیجے میں وفات پا چکے ہیں۔ملا اخترمنصورکونیاامیرمنتخب کیا گیاہے جو انکی زندگی میں نائب امیرتھے اورتمام معاملات کوچلارہے تھے۔ نئے امیر کے حوالہ سے اختلافات کی خبروں کی بجائے میڈیا کو اتحاد کی خبروں کو نمایاں کرنا چاہئے۔حکومت طالبان قیادت کو مشورہ میں رکھے اور انکی بات کو اہمیت دے۔اسی بنیاد پر مذاکرات کے فیصلے ہونے چاہئیں۔ گورداسپور میں ابھی حملہ ہوا ہی تھا کہ انڈیا نے پاکستان کا نام لینا شروع کر دیا۔درحقیقت انڈیا کو پاکستان فوبیا ہو چکا ہے۔انڈیا میں علیحدگی کی بیسیوں تحریکیں چل رہی ہیں لیکن وہ اپنے اندرکے مسائل کو چھپانے کے لئے پاکستان کانام لیتا ہے۔

حافظ سعید

مزید :

صفحہ آخر -