اس خاتون کے پیروں میں کیا اْگ رہا ہے؟ حقیقت کسی کو بھی خوفزدہ کردے

اس خاتون کے پیروں میں کیا اْگ رہا ہے؟ حقیقت کسی کو بھی خوفزدہ کردے
 اس خاتون کے پیروں میں کیا اْگ رہا ہے؟ حقیقت کسی کو بھی خوفزدہ کردے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک معمر خاتون کے پیر کے تلوے میں عجیب و غریب قسم کی 3سینگ نما ہڈیاں اگنا شروع ہو گئی ہیں۔ چند سال قبل خاتون کے پاؤں میں لوہے کا ایک ٹکڑا پیوست ہو گیا تھا جو تاحال پاؤں کے اندر ہی ہے۔سعودی اخبار ’’سبق‘‘ کے مطابق پاؤں میں یہ ابھار نکلنے سے خاتون شدیدتکلیف میں مبتلا ہے۔خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو دکھایا ہے لیکن کسی کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ یہ کیا چیز ہے۔ ہر ڈاکٹر نے علاج سے معذوری ظاہر کر دی ہے کیونکہ وہ اس مرض کی تشخیص ہی نہیں کر پاتے۔بیٹے نے بتایا کہ میری والدہ کے پاؤں میں 3سال قبل یہ ابھار نمودار ہوئے تھے۔ اب وہ رات کے وقت تکلیف کے باعث سو بھی نہیں سکتیں۔

مزید :

صفحہ آخر -