جاپانی ڈرائیور سڑک پر دوسرے ڈرائیورز کا شکریہ کیسے ادا کرتے ہیں؟ دلچسپ طریقہ

جاپانی ڈرائیور سڑک پر دوسرے ڈرائیورز کا شکریہ کیسے ادا کرتے ہیں؟ دلچسپ طریقہ
 جاپانی ڈرائیور سڑک پر دوسرے ڈرائیورز کا شکریہ کیسے ادا کرتے ہیں؟ دلچسپ طریقہ

  

ٹوکیو(نیوزڈیسک)اگر کسی کا شکریہ ادا کرنا ہو تو لازمی طورپر ہم زبان سے کچھ الفاظ ادا کرتے ہیں لیکن اگرآپ گاڑی چلا رہے ہوں اور کسی کا شکریہ ادا کرنا پڑجائے تو کافی مشکل ہوسکتی ہے۔لیکن جاپانیوں نے اس مشکل کا بہت ہی دلچسپ حل نکالا ہوا ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ جاپانی ڈرائیورز انتہائی ذہانت سے دوسرے ڈرائیورز کا شکریہ کیسے ادا کرتے ہیں۔اگر آپ جاپان میں گاڑی چلارہے ہوں اور کسی دوسری گاڑی کو راستہ دیں یا اس کے لئے کوئی اچھا کام کریں تو اس گاڑی کا ڈرائیوراپنے دونوں اشارے جلاکر آپ کا شکریہ ادا کرے گا۔یہ اس کی جانب سے آپ کے اچھے عمل کا شکریہ ادا کرنے کا طریقہ ہے۔زیر نظر ویڈیومیں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح مختلف لوگ راستہ دیا جانے پر شکریہ ادا کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -