شہبازشریف کا محنت کش کے بیٹے کومیٹر ک میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر بڑا انعام
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرانوالہ میٹرک بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے علی حمزہ کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام اور ایک لیپ ٹاپ تحفے میں دیاہے جبکہ حمزہ کے ٹیچر کیلئے بھی ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے محنت کش کے بیٹے علی حمزہ سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کو علی حمزہ کے حالات سے متعلق آگاہ کیا گیا کہ وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتاہے اور اس کا والد شدید بیمار ہے جس کے باجود اس نے دن رات محنت کرتے ہوئے گوجرانوالہ میٹرک بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔جس پر وزیراعلیٰ نے حمزہ علی کے والدین کا اعلاج حکومت کی جانب سے کروانے اور حمزہ علی کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کی یقین دہانی کروائی اور ساتھ ساتھ ہی ان حالات میں حمزہ علی کے استاد کو ان کی خدمات پر ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دایاہے۔