رانا ثناءاللہ کی شہید کانسٹیبل حسیب الرحمان کے گھر آمد، لواحقین کیلئے 50لاکھ امداد، تنخواہ اور میڈیکل کا اعلان

رانا ثناءاللہ کی شہید کانسٹیبل حسیب الرحمان کے گھر آمد، لواحقین کیلئے 50لاکھ ...
رانا ثناءاللہ کی شہید کانسٹیبل حسیب الرحمان کے گھر آمد، لواحقین کیلئے 50لاکھ امداد، تنخواہ اور میڈیکل کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔دہشتگردی کے واقعات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے یہ باتیں شہید کانسٹیبل حسیب الرحمان کے گھر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر شہید اہلکار کے لواحقین کے لئے 50لاکھ روپے امداد، تنخواہ اور میڈیکل کی سہولت دینے کا اعلان بھی کیا ۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ملک و قوم کو دہشتگردی سے نجات دلائینگے،پنجاب بھر میں پولیس نفری میں کمی کو تسلیم کرتے ہیں تاہم تین سال میں اس کمی کو پورا کر لیں گے۔

مزید :

فیصل آباد -