باغی نوجوان ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں : آئی جی ایف سی بلوچستان

باغی نوجوان ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں : آئی جی ایف سی ...
باغی نوجوان ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں : آئی جی ایف سی بلوچستان

  

کوئٹہ (آن لائن ) آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت اور عوام کی کوششوں کے باعث امن کی فضا قائم ہوئی ہے۔ باغی ہتھیار پھینک کر امن کے دھارے میں شامل ہو جائیں۔ پرامن بلوچستان پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ میجر جنرل شیر ا فگن نے یہ بات تفتان میں زائرین کی قیام گاہ کے افتتاح پر کہی۔ انہوں نے دورہ تفتان کے موقع پر قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے قبائلی عمائدین کی مددکریں گے۔ انہوں نے بلوچستان میں امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام گاہ زائرین کیلئے ایف سی کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔ بلوچستان مین امن پالیسی کامیابی کی جانب گامزن ہے، پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھٹکے ہوئے نوجوان ہتھیار پھینک کر امن کے دھارے میں شامل ہوں۔ یہ حکومت اور عوام کی کامیابی ہے کہ انکی کاوشوں سے بلوچستان میں امن کی فضا بحال ہو رہی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -