ملا عمر، حقانی کو پاکستانی خراج عقیدت پیش کیا جانا چاہیے: سمیع الحق

ملا عمر، حقانی کو پاکستانی خراج عقیدت پیش کیا جانا چاہیے: سمیع الحق
ملا عمر، حقانی کو پاکستانی خراج عقیدت پیش کیا جانا چاہیے: سمیع الحق

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمیعت علماءاسلام کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ کے چانسلر مولانا سمیع الحق نے ملا محمد عمر اور مولانا جلال الدین حقانی کے انتقال کی خبروں پر کہا ہے کہ دونوں صورتوں میں ان کی ذات سامراجی طاقتوں کے سامن حمیت، شجاعت، جرا¿ت و بہادری کی علامت اور اسلامی ممالک اور یورپی انسانیت کے مظلوم اقوام کی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ایک آئیڈیل بن چکی ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں شیوخ صیہونی اور صلیبی سازشوں سے نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور سالمیت کو تحفظ دیا ورنہ استعماری طاقتیں اب تک دونوں ممالک کو صفحہ ہستی سے مٹاچکی ہوتیں، یہ دونوں شیوخ پاکستان اور افانستان کی آزادی کے عظیم ہیرو ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق مولانا سمیع الحق نے مزید کہا کہ دونوں شیوخ کو غیور اور محسن شناس قوموں کی طرح پاکستان میں بھی خراج عقیدت پیش ہونا چاہیے۔

مزید :

اسلام آباد -